Mobile Services ban in Pak
لاہور کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بدستور معطل ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح لاہور اور کراچی کے کئی علاقوں میں بھی شام کے وقت بعض نجی موبائل کمپنیوں کی سروس اچانک معطل ہو گئی،چاند رات کو فیملیز اور شہریوں کی اکثریت عید شاپنگ کے لیے بازاروں میں آچکی تھی۔اس دوران سروس معطل ہو نے اور باہم رابطے نہ ہونے پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سروس بحال نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سروس کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے چاہییں۔
با خبر ذرائع کے مطابق حکومت نے طالبان کے حملے کے خوف سے موبائل فون سروسس بند رکھیں کیونکہ اس سے بیشتر وزیرستان میں عید کے روز امریکی ڈرونز نے کئی بار مسلسل حملے کیئے تھے جن کے نتیجہ میں طالبان کے کئی لوگ مارے گئے تھے اور ان میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

No comments:
Post a Comment