Search This Blog

Total Pageviews

Wednesday, July 11, 2012

غیر مخلوط کلاسوں کا نیا امریکی رحجان

غیر مخلوط کلاسوں کا نیا امریکی رحجان                
پڑھنے میں آیا ہے کہ امریکی ریاست کنساس میں نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کو الگ الگ بٹھانے کا رواج ـ'متعارف'کروایا گیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ اب تک یہ تجربہ نہایت کامیاب جارہا ہے۔کیونکہ اب لڑکے اور لڑکیاں اب سکون سے کینٹین میں کھاسکتے ہیں۔اور کلاسوں میں بھی توجہ دے سکتے ہیں۔ان کے اپنے الفاظ کے مطابق ''غیر ضروری اچھل کود اور 'فلرٹنگ'سے بھی نجات مل گئی ہے۔ چونکہ لڑکے اور لڑکیوں کو اب ایک دوسرے پر اچھا تاثر ڈالنے کیلئے بننے سنورنے پرمحنت ضائع نہیں کرنی پڑتی، اس کے اچھے تعلیمی نتائج سامنے آرہے ہیں''۔۔۔۔۔۔ہم اس پر تبصرہ کیا کریں ایک محاورہ یہاں یاد آرہا ہے۔جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے؛''۔۔جہاں کا تھا، گھوم پھر کر وہیں واپس  آیا!'