Search This Blog

Total Pageviews

Thursday, August 2, 2012

ویڈیو میں ایک نیم عریاں شخص کو فوجی اہلکار کوڑے مار رہے ہیں

عقوبت خانوں میں بشار الاسد مخالفین سے انسانیت سوز سلوک کی خفیہ ویڈیو طشت ازبام


شام میں صدر بشارالاسد کی آمریت کے تحفظ کے لیے سرگرم ان کی حامی فوج انقلابی کارکنوں پر عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت نواز فوج کے تشدد شکار ایک شہری کی تازہ ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں سرکاری فوج کی وردی میں ملبوس اہلکار ایک نیم عریاں شخص کو کوڑے مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں دکھائے گئے مضروب شخص کے دونوں ہاتھ باندھے گئے ہیں اور اس کی آنکھوں پر پٹی چڑھائی گئی ہے۔ اس کے پاس موجود فوجی وردی میں اہلکار اس کے جسم سے کپڑے اتار کر اسے لاتوں، تھپڑوں اور کوڑوں سے مار رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم ھیومن رائٹس واچ نے اس ویڈیو کی مزید تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو فوٹیج صدر بشارالاسد کی فوج کے ان عقوبت خانوں سے حاصل کی گٰئی ہےجنہیں حکومت نواز مخالفین پر وحشیانہ تشدد کے اڈوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

قبل ازیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شام میں سرکاری فوج کے زیر انتظام جیلوں اور عقوبت خانوں میں حکومت کے مخالف انقلابی کارکنوں پر انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے۔

محروسین کو وحشیانہ طریقے سے مارنے، ان کے جسموں پر گرم اور جلتی چیزوں سے داغ لگانے، جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ان کے ناخن کھینچ کر نکالنے جیسے تشدد کے ہولناک حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف 3 اگست کو یوم احتجاج

جماعة الدعوة پاکستان کی اپیل پر برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جمعہ تین اگست کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ شہر شہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لاہور میں سب سے بڑا مظاہرہ چوبرجی چوک میں ہوگا جس میں تمام تر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے علماء کرام، آئمہ حضرات اور دینی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبات جمعہ میں برما میں بدھسٹوں کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کو موضوع بنائیں اور اقوام متحدہ و دیگر عالمی اداروں کی مجرمانہ غفلت، مسلمانوں سے متعلق دوہرا معیار اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کریں تاکہ امت مسلمہ کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جاسکے۔ جماعة الدعوة کی اپیل پر خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں بھی پاس کی جائیں گی۔ دریں اثناء جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالرحمن مکی اور مولانا امیر حمزہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم برمی مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور قتل و غارت گری کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کرے تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو مضبوط پیغام دیا جاسکے کہ پوری پاکستانی قوم برما کے مظلوم مسلمانوں کی پشت پر کھڑی ہے۔ مصائب میں گھرے مسلمانوں پر برما میں عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ وہاں بسنے والے مسلمانوں کا ایک مدت سے استحصال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے مظلوم مسلمان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، عالم اسلام کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ مشرقی تیمور اور سوڈان کی طرح اقوام متحدہ اراکان کا مسئلہ بھی حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ اقوام متحدہ نے اس سے قبل صرف ہندوئوں، یہودیوں، اور عیسائیوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، مسلمانوں کے معاملے میں اقوام متحدہ نے ہمیشہ دوغلا کردار ادا کیا ہے۔ مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔