برطانوی شہزادی کی عریاں تصاویر شائع کرنے پر ایڈیٹر
کو قتل کی دھمکیاں
برطانوی شہزادی کی عریاں تصاویر شائع کرنے پر فرانسیسی جریدے کی ایڈیڑ کو
قتل کی دھمکیاں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔لارنس پائیو کو تین سو دھمکی آمیز
ای میلز موصول ہوئیں۔ فرانسیسی جریدے کی ایڈیٹر نے پولیس کو بھی دھمکی آمیز
ای میلزکے بارے میں اطلاع کر دی۔ لارنس پائیو نے 14 پرتشدد پیغامات کی
تفصیل پولیس کو فراہم کی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دوسری جانب شاہی
خاندان نے عریاں تصاویر کی مزید اشاعت رکوانے کے لئے عدالت سے رجوع بھی کیا
تھا جس کے بعد عدالت نے برطانوی شاہی جوڑے کی عریاں تصاویر کی اشاعت پر
پابندی لگا دی ہے اور فوٹو گرافر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے