Search This Blog

Total Pageviews

Monday, August 13, 2012

یوم آزادی:دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی،ملکی سلامتی ،استحکام کیلئے دعائیں


پاکستان کی آزادی کی 65 ویں سالگرہ انتہائی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا یوم آزادی پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی،جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور ،پشاور، کوئٹہ اورگلگت بلتستان میں21،21 توپوں کی سلامی دی گئی مساجد میں فجر کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام اور ترقی اور امن کے لیے دعائیں کی گئیںاسلام آباد میں آبپارہ اور کراچی کمپنی کے علاقے میں پرندے بھی آزاد کیے گئے جشن آزادی کے سلسلے میں آج دن بھر مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گیاس سے قبل رات بھر ملک کی اہم عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ، نوجوان ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں سڑکوں پر گشت کرتے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔