Search This Blog

Total Pageviews

Wednesday, August 8, 2012

فیس بک پر جوئے کے کھیل کا آغاز


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اصل رقم سے جوئے کا کھیل شروع کیا گیا ہے۔لندن کی جوئے کی کمپنی گیمسیس کی اس اپلیکیشن میں اٹھارہ سے زیادہ عمر کے افراد ہی نقد انعام کے لیے کھیل سکتے ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ صرف برطانیہ ہی میں رہائش پذیر افراد یہ کھیل کھیل سکتے ہیں۔فیس بک پر کھیلوں کا پارٹنر زنگا کا کہنا ہے کہ اصل رقم سے جوئے کھیلنے کی کھیل اگلے سال متعارف کرائی جائے گی۔فیس بک کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کھیل مشترکہ طور پر تیار نہیں کی گئی بلکہ یہ کھیل گیمسیس نے تیار کی ہے۔’اصل رقم سے جوئے کی کھیلیں برطانیہ میں کافی مشہور ہیں۔ ہم یہ کھیل بالغ افراد کے لیے پیش کر رہے ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ کم عمر افراد کو ایسی کھیلوں سے بلاک کرتے ہیں تاکہ وہ اس میں حصہ نہیں لے سکیں۔سماجی ویب سائٹ عام طور پر اس قسم کی کھیلوں میں تیس فیصد کمیشن لیتی ہے۔ تاہم فیس بک نے اس پر کوئی بیان دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ یہ خفیہ معلومات ہیں۔