Search This Blog

Total Pageviews

Friday, March 1, 2013

قوم ثمود کی عذاب گاہ سے سعودی حکومت نے رقم کمانے کا منصوبہ بنا لیا

قوم ثمود کی عذاب گاہ سے سعودی حکومت نے رقم کمانے کا منصوبہ بنا لیا

 

الحجر(اے ایف پی)سیاہ حجاب میں مکمل طورپر ملبوس آئرلینڈکی گوری انجیلا مس کیلی نے سعودی عرب کے قدیم شہر الحجر (مدائن صالح)کا دورہ کرتے ہوئے پتھریلے پہاڑوں میں بنی قدیم مقبروں والے اس شہرکی تاریخی اہمیت کو نمایاں طورپر اجاگرکردیا یہ وہ جگہ ہے جسے عذاب کی جگہ قرار دیا جاتا ہے اور یہاں کی قوم پر اللہ نے عذاب نازل کر کے اسے تباہ کردیا تھا۔ اس جگہ سے پیغمبر اسلام نے جلد گزرنے اور قیام نہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر سعودی  حکومت اب اسے رقم کمانے کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔علاوہ ازیں سعودی عرب نے طویل عرصے تک چھپے رکھے گئے آثارقدیمہ کے کھنڈرات تک جانے کی اجازت دے دی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مس کیلی نے الحجر کے قدیم تاریخی مقبروں کا دورہ کرتے ہوئے بے ساختہ کہا کہ یہ علاقہ” قابل دید…حیرت انگیز…اوردلکش ہے لیکن سیاح کہاں ہیں؟ اگرہمارے ملک میں ایساتاریخی مقام ہوتا توہمارے ہاں لاکھوں سیاح ہوتے!رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی مقام،جہاں قوم ثمودکی قبریں،دنیا کی عظیم قوموں کے قصہ پارینہ بن جانے کی یاددلاتی ہے،مغربی شہرمدینہ منورہ سے 320کلومیٹرشمال میں واقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اس قدیم شہر(الحجر) یا مدائن صالح کا ذکر قرآن پاک میں سورة الحجر میں بھی آیا ہے۔