Search This Blog

Total Pageviews

Saturday, September 22, 2012

توہین رسالت ویڈیو پر مسلمانوں کا احتجاج پاگل پن ہے، حسین حقانی کی ہرزہ سرائی


پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے امریکی اخبار میں لکھا ہے کہ توہین رسالت پر مبنی فلم کوئی غلط چیز نہیں اور اس پر مسلمانوں کا احتجاج پاگل پن ہے۔ حسین حقانی نے یہ مضمون وال اسٹریٹ جنرل میں لکھاجس کا عنوان تھاویڈیو پر مسلمانوں کا احتجاج یا پاگل پن۔ حقانی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کو توہین رسالت پر مبنی فلم کی مذمت نہیں کرنی چاہئے تھی۔ ایسا کر کے وہ دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن گئی ہیں۔ حقانی نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لکھا کہ مسلمان توہین رسالت پر مبنی ویڈیو کی آڑ میں اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز ویڈیو کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اصل مسئلہ مسلمانوں کا پرتشدد مظاہرہ ہے۔ واضح رہے کہ حسین حقانی پاکستان سے غداری ثابت ہونے پر ملک سے فرار ہیں اور امریکہ میں مقیم ہیں۔ وہ اکثر پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف مضامین لکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے جنرل پرویز مشرف دور حکومت میں بطور سفیر تقرری پائی تھی اور زرداری حکومت آنے کے بعد بھی انہیں عہدے پر برقرار رکھا گیا تھا۔ بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ حسین حقانی امریکی مدد سے پاکستان میںبغاوت منصوبہ بنارہے تھے۔

No comments:

Post a Comment