ملعون امریکی پادری ٹیری جونز
پاکستان
نے فلوریڈا میں قران پاک کی بے حرمتی اور کابل میں خود کش حملے کی شدید
مذمت کی ہےاسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری بیان میں، امریکی پادری ٹیری
جونز کی جانب سے فلوریڈا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات دنیا بھر میں نفرت پھیلانے
کا سبب بن رہے ہیں۔ دنیا بھر کی حکومتوں اور اداروں کو ایسے واقعات کا
سدباب کرنا ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا کے استحکام کے لیے امن، محبت
اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔دفتر خارجہ سے جاری ایک اور بیان میں
کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ
پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ دشمن کا سامنا ہے، پاکستان، افغانستان کے
ساتھ مل کر دہشت گردی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ
افغانستان میں امن کا قیام اور خطے میں استحکام، پاکستان کی خارجہ پالیسی
کا اہم حصہ ہے
No comments:
Post a Comment