Friday, December 10, 2010
THOUGHT OF THE DAY
(Embedded image moved to file: pic01550.gif)
مفہومِ حدیث
ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ
تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کو بھی دیکھا کہ وہ عاشورہ کے
دن کا روزہ رکھتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اسکا سبب دریافت فرمایا
تو انہوں نے بتایا کہ یہ ایک اچھا دن ہے۔ اس دن اللہ تعالٰی نے بنی اسرائیل کو
ان کے دشمن (فرعون) سے نجات دلائی تھی اس لئے موسٰی علیہ السلام نے اس دن کا
روزہ رکھا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر ہم موسٰی علیہ السلام
کے شریک مسرت و غم ہونے میں تم سے ذیادہ مستحق ہیں۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے اس دن روزہ رکھا اور صحابہ کو بھی اسکا حکم دیا۔
(شرح صحیح البخاری، تفھیم البخاری، بات کتاب صوم، جلد اول، رقم 1870)
صَلُّو اعَلَی الحَبیِب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نما ز لا زمی قا ئم کریں کہ یہ راہ نجا ت ہے۔
درود پا ک کی کثرت کریں۔
والدین کی خدمت کریں۔
طالب دعا
ابو الصائم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment