(Embedded image moved to file: pic14629.gif)
مفہومِ حدیث
حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رات کو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں رہا کرتا تھااور آپ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے استنجا اور وضو کے لئے پانی لاتا، ایک مرتبہ آپ نے فرمایا " مانگ
ربیعہ کیا مانگتا ہے؟" میں نے عرض کی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنت
کی رفاقت مانگتا ہوں۔ اسکے علاوہ "اور کچھ" میں نے کہا مجھے یہی کا فی ہے، آپ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر زیادہ سجدے کرکے اپنے معاملے میں
میری مدد کر۔
(مسلم شریف، کتاب الصلٰوۃ، ج1، ص 193، ۔۔۔۔۔۔۔ مشکوۃ شریف، کتاب العلم، ص 84)
صَلُّو اعَلَی الحَبیِب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نما ز لا زمی قا ئم کریں کہ یہ راہ نجا ت ہے۔
درود پا ک کی کثرت کریں۔
والدین کی خدمت کریں۔
طالب دعا
ابو الصائم
No comments:
Post a Comment