فرانسیسی
فوج نے نائجر میں واقع یورینیم کی کانوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فرانسیسی فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں فیصلہ الجزائر
میں گیس کمپلکس پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد کیا گیا تھا۔نائجر کے صدر
محمد یوسف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی فوج نے نائجر میں واقع
یورینیم کی کانوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ نائجر یورینیم
کی پیداوار کے حوالے سے دنیا میں پانچویں مقام پر ہے تین سال قبلاسلام
پسندوں نے اس کمپنی کی ایک کان سے چار فرانسیسی شہریوں کو اغوا کر لیا تھا۔
ادھر فرانس کی فضائیہ نے مالی کے شمالی علاقوں میں اسلام پسندوں کے
مورچوں پر بمباری کی ہے۔ اتوار کے روز جنگجوؤں کے تربیتی مراکز اور گوداموں
کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا
No comments:
Post a Comment