Search This Blog

Total Pageviews

Saturday, August 4, 2012

پاکستانی طلباکا کارنامہ،45 ممالک کوشکست دیکرعالمی تقریری مقابلہ جیت لیا


تین ہونہار پاکستانی طلباء کی ٹیم نے میکسیکو میں عالمی تقریری مقابلے میں دنیا کو قائل کردیا کہ گوانتانامو بے جیل بند کرنی چاہیے۔پاکستانی ٹیم نے پینتالیس ممالک کے شرکاء کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ ہیں زینب حمیدپاکستان کی ہونہار طالبہ۔نوجوانوں کے عالمی مقابلہ تقریر میں وہ تقریر کررہی تھیں کہ گوانتانامو بے جیل بند ہوجانی چاہیے۔۔پینتالیس ممالک کے نوے سے زائد شرکاء میں پاکستانی دستے کی رکن زینب حمید جب ڈائس سے اتریں تو وہ فاتح ہوچکی تھیںبحث جیت چکی تھیں کہ گوانتانامو جیل بند ہوجانی چاہیے۔اور ان کے ساتھ تھے عظیم لیاقت اور احمد شجان تینوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیااور جیت گئے اپنا مقابلہ۔یہ عالمی تقریری مقابلہ میکسیکو میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی طلباء زینب حمید، عظیم لیاقت اور احمد شجان نےپاکستانی دستے نے سب سے زیادہ نمبر لیئےزینب حمید پہلے نمبر پر تھیں تو عظیم لیاقت دوسرے نمبر پراور احمد شجان بھی پہلے ٹاپ ٹین میں تھے۔پاکستان جسے کبھی دہشت گردی سے منسوب کیا جاتا ہے تو کبھی میچ فکسنگ کی زد میں آجاتا ہے۔۔وہاں زینب ، عظیم اور شجان جیسے ہونہار نوجوان بھی ہیں جو پاکستان کی فتح کیجھنڈے گاڑ رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment